میں نور ہو گیا ہوں «
Ibneriaz Website Banner

  • ہم وی آئی پی ہیں || مہنگائی کے دن گنے جا چکے ہیں || بیمار کاحال اچھا ہے || روزمرہ مشورے || بھینس || ایک دعا || سوئی میں اونٹ کیسے ڈالاجائے || پاکستان کی حکومت اور کرکٹ ٹیم || ہونا ہے تمہیں خاک یہ سب خاک سمجھنا ||
  • میں نور ہو گیا ہوں

    تحریر: اریبہ بلوچ
    میں نور ہو گیا ہوں

    مرے دل میں مرے یار کا نور !

    دنیا کے سبھی رنگ مجھ میں جذب ہوے ہیں

    سب توانائیاں میرے اندر

    ساری کائناتیں مجھ میں ضم

    چاند بھی مرے وجود سے پھوٹتے نور سے پرنور

    سورج کی تیز روشنی بھی

    مرے دل کے نور سے بھرپور
    میں موسی ‘ مجھ میں ہی طور

    مجھ میں یار کا عکس،مجھ میں ہی نور
    میں نور ہو گیا ہوں

    مرے دل میں مرے یار کا نور

    وجد میں ہوں رقص میں ہوں

    نگاہِ یار کے حصار میں ہوں

    روح دل میں بیٹھی ہے یار کے قدموں میں

    “کہ یار مجھ میں،میں یار میں ہوں”

    میں نور ہو گیا ہوں

    مرے دل میں مرے یار کا نور !

    ٹیگز: کوئی نہیں

    

    ایک تبصرہ برائے “میں نور ہو گیا ہوں”


    1. اریبہ بلوچ
      بتاریخ اپریل 26th, 2018
      بوقت 2:53 شام

      تشکر سر ۔۔سدا سلامت رہیں

    تبصرہ کیجیے

    
    

    © 2017 ویب سائیٹ اور اس پر موجود سب تحریروں کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔بغیر اجازت کوئی تحریر یا اقتباس کہیں بھی شائع کرنا ممنوع ہے۔
    ان تحاریر کا کسی سیاست ، مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے. یہ سب ابنِ ریاض کے اپنے ذہن کی پیداوار ہیں۔
    لکھاری و کالم نگار ابن ِریاض -ڈیزائن | ایم جی

    سبسکرائب کریں

    ہر نئی پوسٹ کا ای میل کے ذریعے نوٹیفیکشن موصول کریں۔