تحریر: ابنِ انشاء
’’یا اللہ
کھانے کو روٹی دے!
پہننے کو کپڑا دے!
رہنے کو مکان دے!
عزت اور آسودگی کی زندگی دے!!‘‘
’’میاں یہ بھی کوئی مانگنے کی چیزیں ہیں؟
کچھ اور مانگا کر‘‘
بابا جی! آپ کیا مانگتے ہیں؟
’’میں؟‘‘
میں یہ چیزیں نہیں مانگتا۔
میں تو کہتا ہوں
اللہ میاں— مجھے ایمان دے!
نیک عمل کی توفیق دے!!
’’بابا جی! آپ ٹھیک دعا مانگتے ہیں۔
انسان وہی چیز تو مانگتا ہے۔
جو اس کے پاس نہیں ہوتی۔‘‘
-
ایڈمن: ابنِ ریاض
بتاریخ: دسمبر 14th, 2019
زمرہ: ابنِ انشاء تبصرے: کوئی نہیں