ثنا خان کا شگوفہء سحر پر شاندار تبصرہ «
Ibneriaz Website Banner

  • ہم وی آئی پی ہیں || مہنگائی کے دن گنے جا چکے ہیں || بیمار کاحال اچھا ہے || روزمرہ مشورے || بھینس || ایک دعا || سوئی میں اونٹ کیسے ڈالاجائے || پاکستان کی حکومت اور کرکٹ ٹیم || ہونا ہے تمہیں خاک یہ سب خاک سمجھنا ||
  • ثنا خان کا شگوفہء سحر پر شاندار تبصرہ

    آج میں زرا سستی کا شکار تھی طبیعت پر کسلمندی چهائی ہوئی تھی میں آئی تو بهابهی نے دیکهتے ہی برجستگی سے یہ شعر پڑھا

    چال میں تیری سستی اور آنکھوں میں نمی ہے

     اے (ثناء) پوڈر والا دودھ پی تجھ میں کیلشیم کی کمی ہے

     میں نے حیرت آمیز خوشی سے کہا ارے یہ تو سر ابن ریاض کا کالم ” حیات بخش یا حیات کش مشروب ” کا شعر ہے آپ نے سر ابن ریاض کا یہ والا کالم پڑھا ہے تو بهابهی کہتی کیا صرف تم ہی دنیا و مافیہا سے بے خبر ہو کر شگوفہ سحر پڑھ کر مسکرا سکتی ہو اور یہ سچ بھی ہے شگوفہ سحر ہاتھ میں آتے ہی دل و دماغ پر چهائی ساری کلفت دور ہو جاتی ہے آج بھی شگوفہ سحر کے کئی برجستہ جملے یاد آتے گئے اور میں مسکراتی چلی گئی جیسے ایک کالم "پاکستان سپر لیگ” سے اس ٹیم میں سب قلندر ہیں اور قلندروں کے لیے دنیاوی کامیابی کوئی معنی نہیں رکهتی سو یہ ٹیم ہر میچ ہار کر اپنے حمایتیوں کو دنیا کی بے ثباتی کا درس دے رہی ہے خود اس کے کپتان بھی قلندر بلکہ مہا قلندر ہیں بیس اوورز تو انہیں سیٹ ہونے میں لگ جاتے ہیں-

    ہم بخدا خاتون نہیں ہیں سے ہم اس صدمے سے ابھی تک باہر نہیں نکل پائے سمجھ نہیں آتا لوگوں کو یہ گمان کیونکر ہو رہا ہے ساڑهی اور فراک میں ہمیں آج تک کسی نے نہیں دیکها اور ایسے بے شرم کہ دوپٹہ تو آج تک ہم نے گلے میں بھی نہیں لٹکایا ظاہری شباہت میں تو ہمیں اپنے میں کوئی زنانہ خوبی نظر نہیں آئی ماسوائے اس کے کہ ہم کلین شیو ہیں گھر کے کاموں میں بھی ملکہ حاصل نہیں سوائے خیالی پلاؤ کے کوئی ڈش بھی ہم نہیں بنا سکتے اسکے باوجود ہمارے قدموں میں جنت ڈال دی گئی اور باعث رحمت ٹهہرا دیا گیا ہم اور یہ مقام اللہ اللہ

    اور ایک جگہ موجودہ دور میں اردو کی بدحالی پر کف افسوس ملتے ہوئے کہتے ہیں ” جہاں ہمیں سدا لکھنا ہو وہاں صدا لگاتے ہیں اور جہاں آواز دینا مقصود ہو وہاں سدا لگائی جاتی ہے- دور جدید اب دورے جدید کہلائے گا تو جدید کو تو دورے پڑیں گے ہی-"

    ایک کالم "ہم بھی میرا سے کم نہیں” سے "میرا کو کون نہیں جانتا ہمارے خیال میں تو سب ضرورت سے زیادہ جانتے ہیں انکی خوبیوں کا کیا کہنا ہمہ جہت شخصیت ہیں جتنا انہیں ادب سے رغبت ہے اتنی ہی ہمیں اداکاری سے ہے وہ شاعری کرتی ہیں تو ہم بیگم کے سامنے اداکاری کرتے ہیں دیر سے گھر آنے پر-"

    اور سر ابن ریاض کی انگلش میرا کی انگلش کی ٹکر کی ہے جسے سن کر انگریز بھی انگلیاں دانتوں تلے داب لیں میں بھی سر سے ٹیوشن لینے کا سوچ رہی ہوں سر کی انگلش کا نمونہ ملاحظہ ہو

     What is your pillow talk (آپکا تکیہ کلام کیا ہے)

     Who lives till your hair is head (کون جیتا ہے تیری زلف کے سر ہونے تک)

     اسی طرح بہت سے جملے جو بے ساختہ مسکرانے پر مجبور کر دیتے ہیں میں کہتی ہوں شگوفہ سحر کالموں کا نہیں بلکہ شگفتگی کا مجموعہ ہے شگوفہ سحر ایک ورسٹائل دستر خوان ہے جس پر مصنف ابن ریاض نے تشنہ اور ناآسودہ ذہنوں کی فکری و نظری صلاحیتوں کو جلا بخشنے کے لیے ہر طرح کا کهانا چن دیا ہے لہذا اپنی آشفتگی کو شگفتگی میں بدلنے کے لیے آپ لوگ بھی شگوفہ سحر پڑهیے اس ویب سائٹ پر آپ سر ابن ریاض کے کالم پڑھ سکیں گے

     

    ٹیگز: , , , ,

    

    3 تبصرے برائے “ثنا خان کا شگوفہء سحر پر شاندار تبصرہ”


    1. گل
      بتاریخ اپریل 1st, 2018
      بوقت 2:48 شام

      واہ کیا شاندار تبصرہ کیا ہے ثنا خان آپ نے۔۔۔کتاب تو کئی بار پڑھ چکے ہیں۔۔۔لیکن آپ نے جن ارٹیکلز کے حوالہ جات دیئے ہیں انہیں پڑھ کر ایک دفعہ پھر ہنسنے پر مجبور ہوگئے۔۔۔۔


    2. ابنِ ریاض
      بتاریخ اپریل 1st, 2018
      بوقت 7:34 شام

      واقعی بہت اچھا تبصرہ کیا ہے ثنا نے

    تبصرہ کیجیے

    
    

    © 2017 ویب سائیٹ اور اس پر موجود سب تحریروں کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔بغیر اجازت کوئی تحریر یا اقتباس کہیں بھی شائع کرنا ممنوع ہے۔
    ان تحاریر کا کسی سیاست ، مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے. یہ سب ابنِ ریاض کے اپنے ذہن کی پیداوار ہیں۔
    لکھاری و کالم نگار ابن ِریاض -ڈیزائن | ایم جی

    سبسکرائب کریں

    ہر نئی پوسٹ کا ای میل کے ذریعے نوٹیفیکشن موصول کریں۔