حنین ذوالفقار یوسف
نمبر1 نمبر 2اور 3 سے تم نے نمبر 4 کو مار ڈالا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
کیوں ؟ اس کا کیا قصور تھا ؟؟؟؟
نمبر 2 اور 3(چلا چلا کر)
یہ کفر بکتا تھا کافر تھا گستاخ تھا مارو مارو ہاں مارو گستاخ جہنمی (گالیاں ).مارو مرے۔ہوے کو اور مارو جلا دو (گالیاں ) ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
نمبر 1( نمبر 3 سے۔) تم نے نمبر 2 کو مار ڈالا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
کیوں ؟اس کا کیا قصور تھا ؟؟؟
نمبر 3 (چلا کر) قصور !!! گستاخ ہو گیا تھا مرتد !کافر! جہنمی!(گالیاں ) نمبر1 اور نمبر 3 ہاں ہاں مارو مارو جلا دو کتے۔کو (گالیاں )!!!!
(نمبر 2 کی روح) اپنے۔بے جان اور برہنہ جسم کے۔پاس بیٹھا سوچ رہی تھی فتوی لگانا آسان ہے گناہ چھوڑنا مشکل!!!!!!
دور کہیں بڑا گستاخ اپنے چیلوں کے ہمراہ حضرت انسان کی جہالت پر قہقہے لگا کر لوٹ پوٹ ہو رہا تھا
-
ایڈمن: ابنِ ریاض
بتاریخ: اپریل 26th, 2018
زمرہ: حنین ذوالفقار یوسف تبصرے: کوئی نہیں