پچھلے دنوں اک مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس کا موضوع تھا کہ پاکستان کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ کیا ہے؟ ہم نے بھی لکھنے کا ارادہ کیا مگر سوچا کہ کیوں نہ اس سلسلے میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے متعلق لوگوں کی رائے معلوم کر لی جائے تا کہ ہمارا مضمون ۔۔۔مزید!
گرتے ہیں شہسوار ہی
ہم اپنے ماسٹرز کے کورس ورک سے فارغ ہوئے تھے اور تحقیق کا مرحلہ باقی تھا۔ تاہم تحقیق کے ساتھ ساتھ ہم کسی نوکری کی تلاش میں تھے۔ ہماری اولین خواہش کسی انجنئرنگ یونیورسٹی میں مدرس بننا تھا۔ سو کئی جامعات میں ہم نے نوکری کی درخواست اپنی دستاویزات کے ساتھ دی مگر ہمارا اعلٰی ۔۔۔مزید!
بچپن کی نا آسودہ خواہشیں
ہمارے ہاں تعلیم کا مقصد شعور و آگہی نہیں بلکہ یہ باعزت رزق کمانے کا لائسنس ہے۔ جتنی اعلٰی تعلیم ہو گی، اچھے اور باعزت روزگار کے مواقع اسی قدر زیادہ ہوں گے۔ حالانکہ علم اور رزق دو الگ چیزیں ہیں مگر دیگر دوسری چیزوں مثلًا شادی اور جہیز کی مانند ان دونوں کو بھی ۔۔۔مزید!
پاکستان کا واحد رہنما
تحریر: ابنِ ریاض آج جہاں عیسائی دنیا کرسمس منا رہی ہے وہیں پاکستانی اپنے بابائے قوم محمد علی جناح کایومِ ولادت منا رہے ہیں۔ قائدِ اعظم کو یاد کیا جا رہا ہے، ان پر لکھے گئے نغمے پڑھے جا رہے ہیں۔ان کے اس احسانِ عظیم کویاد کیا جا رہا ہے اوران کی مغفرت کی دعائیں ۔۔۔مزید!
وہ لوگ ہی رخصت ہوتے ہیں جو لوگ کہ سب کو پیارے ہوں
2006 کی بات ہے۔ جامعہ اردو میں ہماری نئی نئی نوکری لگی تھی۔ پہلے دن ہم گئے تو ایک اور لڑکے سے بھی ملاقات ہوئی ۔ اپنا نام اس نے زین العابدین بتایا اور اس کابھی پہلاہی دن تھا۔ چند دن بعد ایک اور لڑکا بھی ہمارے ساتھ آ شامل ہوا۔ اس کا نام اسد ۔۔۔مزید!
ہمارے ناول اور جہاد بالقلم
فیس بک پر ویسے تو کام کی پوسٹ ڈھونڈنا جوئے شیر لانے سے کم نہیں مگر کبھی کبھی یوں بھی ہوتا ہے کہ اندھے کے ہاتھ میں بٹیر آ جاتا ہے اور وہ خود کو شکاری سمجھنے لگتا ہے۔ کچھ ایسا ہی ہمارے ساتھ ہوا مگر شکاری ہم یوں نہ بن پائے کہ جن محترمہ ۔۔۔مزید!
ناموں کے بھی حقوق ہیں
معلوم ہوا ہے کہ ایک ڈرامہ نویس کو کسی مصنفہ نے اس لئے ڈانٹ دیا کہ ان ڈرامہ نویس نے ڈرامے کا جو نام رکھا، اس نام کا ان کا ناول ہے۔ ڈرامہ نویس خاتون نے لاکھ کہا کہ مجھے آپ کے ناول کا علم نہیں تھا اور دیکھ لیں کہ کہانی میری اپنی ہے ۔۔۔مزید!