تحریر: ابنِ ریاض گذشتہ چند ماہ سے لوگوں کےبینک کھاتوں میں کروڑوں اور اربوں روپے نکل رہے ہیں اور ہم محوِ حیرت ہیں کہ کیسے درویش لوگ ہیں کہ جن کے کھاتوں میں اتنی رقم ہے اور ان کی مال و دولت سے بے رغبتی کا یہ عالم ہے کہ انھیں معلوم ہی نہیں ہے۔ ۔۔۔مزید!
حاضر غائب
انسان بھی عجیب مخلوق ہے۔ جسمانی طور پر کہیں ہوتا ہے اور دماغی لحاظ سے کسی اور ہی دنیا میں گھوم رہاہوتا ہے۔ اس کا اندازہ ہمیں آج ہوا۔ یہاں ایک ہوٹل سے ہم کھانا لینے گئے تو آرڈر دے کر بیٹھ گئے۔ اچانک ہماری نظر ڈاکٹر شبیرپرپڑی۔ڈاکٹر صاحب یہاں سرکاری ہسپتال میں ماہرِ امراضِ ۔۔۔مزید!
کچھ جماعتیں، کچھ قائدین
قارئین کرام آپ کو پاکستان کی چند اہم سیاسی جماعتوں سے متعارف کرواتے ہیں۔ یہ تعارف تو ہم نے بیرون ملک مقیم ان دوستوں کے لئے لکھا ہے جو پاکستان کے حالات کے متعلق متجسس ہیں اور ہماری سیاسی صورتحال کے بارے میں مزید آگا ہی کے طالب ہیں۔ تاہم اگر یہ تعارف آپ کو ۔۔۔مزید!
تصویر
تحریر: ابنِ ریاض قصہ ہے آج سے کم و بیش تین عشرے قبل کا۔ انٹرنیٹ کا وجود نہیں تھا کم از کم پاکستان میں تو بالکل بھی نہیں تھا۔ ملک میں پاکستان ٹیلی ویژن نامی ایک ٹیلی ویژن ادارہ تھا جس کی نشریات بھی شام چار بجے سے کوئی رات گیارہ بارہ بجے تک ہی ۔۔۔مزید!
ہماری آنکھ بیتی
ہم چند دن کے لئے منظر سےغائب کیا ہوئے ہمارے قارئین کی گویا جان چھوٹ گئی ہماری ہفتہ وار بے زار تحاریر سے اور انھوں نے اپنے اعصاب کی چمپی کروائی اور اچھی اچھی تحاریر پڑھنے لگے۔ ہم انتہائی دکھ کے ساتھ اپنے قارئین کو یہ روح فرسا خبر سناتے ہیں کہ ہماری غیرحاضری وقتی ۔۔۔مزید!
عمران اعوان سے ابن ریاض تک
ہماری چند تحریریں انٹر نیٹ کے ایک فورم اردو فینز اور اس کے میگزین میں شائع ہوئیں تو ان تحریروں کی پذیرائی پر ہمیں بے طرح اطمینان ہوا۔ ہم نے سوچا کہ اردو فینز تو آٹھ ہزارصارفین کا مجموعہ ہے، ان میں سے بھی محض ہزار پندرہ سو ہی ہماری تحریروں سے لطف اندوزہو پاتے ۔۔۔مزید!