تعلیم بالغاں قسط نمبر 4 «
Ibneriaz Website Banner

  • ہم وی آئی پی ہیں || مہنگائی کے دن گنے جا چکے ہیں || بیمار کاحال اچھا ہے || روزمرہ مشورے || بھینس || ایک دعا || سوئی میں اونٹ کیسے ڈالاجائے || پاکستان کی حکومت اور کرکٹ ٹیم || ہونا ہے تمہیں خاک یہ سب خاک سمجھنا ||
  • تعلیم بالغاں قسط نمبر 4

    تحریر:کرن خان

    لگ بھگ دو مہینے ہم نے گزار لیے۔۔میں نے جیسے تیسے اور میری طالبات نے لڑتے بھڑتے۔۔سیلبس کا اختتام ہونے کو تھا ۔۔میں نے جس طرح ان خواتین کو پڑھایا مجھے پتہ ہے۔۔? دنیا جہان کا ہر حال احوال انکو پڑھای کے دوران بانٹنے کا خبط تھا۔۔میری جتنی مرضی کوشش ہوتی کہ یہ علم حاصل کریں اتنی ہی کوشش کرتیں جی جان چھڑوانے کی۔۔۔ماسی جن کا نام پتہ نہی کیا تھا مجھے یاد نہی میں ان کو ماسی مصیبتے ہی کہتی تھی منہ پھٹ رج کے لڑاکا۔۔۔ایک دن آیں منہ پھولا ہوا اور انتظار کی کیفیت میں لگ رہی تھیں ۔۔۔جیسے ہی ایک اور طالبہ انھی کی ایج فیلو اند آی ان کو گھورنے لگیں۔۔۔وہ کچھ دیر تو برداشت کرتی رہی پھر بول پڑی نی کی مصیبت اے کیوں دیدے پھاڑ کے کھانی ایں۔۔۔?ماسی نے غصے سے جوابی وار کیا۔۔۔تیرے جئ بدزات تے بے غیرت نو کی فرق پیندا اے??دوسری آنٹی نے آستینیں چڑھا لیں ۔۔ویکھ میرے منہ نا لگ سیدھی بک کیا گل اے۔۔۔ماسی نے جوابا کہا میکوں اک پکے بندے نے ڈسیا سی تو کل فلاں جگہ میری برایاں کر رہی تھی۔۔۔نا تو کہاں کی حاجن تیری جرات کیسے ہوی میرا منہ کھل گیا تے روکنا مشکل ہوسی? اب یہ معاملہ میرے لیے دلچسپی کا۔حامل ہو گیا تھا کیونکہ چپ انھوں نے ویسے بھی نا کرنا تھا۔۔دوسری خالہ نے پکے بندے کی شان میں شاندار سے قصیدہ پڑھا ۔۔نی کس نے چغلی لئ اے اللہ کرے اوندی قبر نوں بھا لگ جاے کیڑے پوون وغیرہ وغیرہ۔۔خالہ نے ھات نیچے مار کہ کہا بندہ ایتھے رکھ فر حساب دیاں گی۔۔۔ماسی بولی میرا پکا بندا ہے جھوٹ نی بولدا میں بندا لا دیسا ۔۔۔پر اپنی اوقات اچ رہ ۔۔نئ تے میں اپنے پتر حمیدے نوں کہہ کر تیرے سارے خاندان دی اینٹ نال۔اینٹ وجا دیا گی دورسری نے بھی سیم ویسی دھمکی دہرای کہ ہمارے مردو نے بھی چوڑیاں نہی پہنی میرا بالا بھی لاشیں بچھا دے گا?? اور میں ان خواتین کے پکے بندے میں ہی الجھی تھی ۔۔ کیونکہ اکثر ان لوگو ں کی لڑایاں کسی نا کسی پکے بندے پر شروع ہوتی تھیں? کو مرضی ہو جاتا پکا بندہ کبھی نا شو کرایا جاتا۔۔۔ان کی دھمکیوں پر میں نے ناگواری سے چپ ہونے کا اشارہ کرایا اور ڈانٹا کہ ان معمولی سی باتوں پر مردوں کو انوالو کرکے لڑوانا کیسی عقلمندی ہے بھلا اور ڈرانا چاہا۔۔۔کہ اس طرح مرد لڑتے ہیں اور جیل ہو جاتی ہے۔۔ماسی مصیبتے پر میرے سمجھانے کا رتی برابر اثر نا پڑا رعونت سے بولیں "مس جیلاں وی جواناں کیتے بنایا گن ۔۔۔۔مرداں دا زیور اے جیل ? ابھی اس کے بہادر قول پر غور کر رہی تھی دوسری نے اسی لہجے میں جوابی وار کیا” ساڈے جواناں دے اوتے وی جیل نا ڈھے پوسی ۔۔اساڈے وی جوان نے? مجھے ہمارے سیاستدان یاد آگئے ۔۔جو اسی خوشی اور لگن سے جیل کا تذکرہ کرتے ہیں جیسے یہ خواتین۔۔۔مجھے ایک اور المیہ بھی سمجھ آگیا کہ جھاں لٹریسی ریٹ کم ہے وہاں دنگے فساد کیوں ہوتے ہیں زیادہ۔۔۔جب عورتیں ہی ہوا دیں ۔۔مردانگی کا واسطہ اور چیلنج دیں تو مرد اسی مردانگی کو ثابت کرنے کے چکروں میں جیل جا بیٹھتے ہیں۔۔۔۔میں نے پوری کوشش کی کہ اس سلسلے کو روک۔سکوں۔۔۔شاید کامیاب ہو بھی جاتی لیکن تہن مہینے کے شارٹ نوٹس پر پڑھنا لکھن تو سیکھ سکتی تھیں عادتیں بدلنے میں وقت لگتا ہے۔۔۔۔ان تین مہینوں میں میں نے دیہاتوں کے کلچر کو کافی نزدیک سے آبزروو کیا۔۔۔۔خرابی بہت زیادہ ہو چکی تھی۔۔۔اچھای بھی گوکہ موجود تھی لیکن آٹے میں نمک کے برابر۔۔۔۔میں نے اپنے حصے کا کام۔ایمانداری سے کیا ۔۔۔پوری کوشش کی کہ یہ لوگ بیسک تعلیمات سیکھ جاین۔۔۔کچھ کامیابی بھی ہوی۔۔۔۔پینو کا کردار آپ لوگوں کےلیے پریشانی کا سبب بنا کہ شاید میں اسکو ٹارگیٹ کرتی رہی غلط سمجتی رہی۔۔۔پینو کی ماں وفات پا چکی تھی اس کے بچپن میں ھی اور سوتیلی ماں کے ظلم۔سے تنگ آکر چاچے مامے کے گھروں میں وقفے وقفے سے رہتی تھی اور۔۔۔۔پھر غلط عادات کا شکار ہوتی گئ۔۔۔ خیرجی۔ پیپر کا دن آن۔پہنچا . سر آگئے ان کا پیپر لینے ۔۔سب کو ایک ایک پرچہ فل کرنے کے لیے دے دیا گیا ۔۔۔ماسی کچھ دیر دیکھتی رہی پھر سر کو بلایا . وے نکا ایڈے آ ہاں۔۔۔?۔ سر ان کی طرف گئے میں بھی ساتھ میں سوالیہ نظروں سے دیکھنے لگی۔۔۔ماسی۔نے کہا ابا ش لکھی کھڑی ہے بس ۔۔نا س ہے نا ص ۔۔توہاکوں وی نی آندا? سر نے مسکرا کر سمجھایا کہ یہ آفٹر بی فور ہے آپ لکھو اور سمجھو ہمیں نہی آتا ۔۔اور آپ کے بقول ہم تو ویسے بھی باندر ہیں ?? جہاں میں نےشرمندگی سے منہ پھیر لیا ماسی زرا برابر نا ہوی اور ویسی ہی ازلی منہ پھٹ ٹون میں بولی ابا میں تا نی آکھیا میرے ماں پیو نے آکھیا سی ۔ہنڑ انھاں کو جا کے پھانسی لا ?? مجھے اس ہٹ دھرم۔لہجے پر ہنسی آگئ سر بھی کنٹرول نا رکھ سکے اور بے ساختہ مسکرا دیے۔۔۔اور شرارت سے بولے چلو ماسی آپ کیا سمجھتی ہیں پڑھے لکھے بندے کو۔۔۔? ماسی نے بے نیازی سے پرچا سامنے کرلیا۔۔۔میکو لکھنڑ دے مس آکھیا سی . ڈھیر نی بولنا ?میرا استعمال خوب موقع پر کرتی تھیں۔۔۔اور بلاشبہ جی دار خاتون ۔۔?۔۔پینو نے سب سے پہلے پیپر دیا سر نے تعریف کی میں نے سر کر منہ پر انگلی رکھ کر سب کو اشارہ کیا چپ رہنے کا۔۔۔کیونکہ پینو کی تعریف پر سب کو تکلیف تھئ۔۔۔میرا سکول اسی دن بند ہو گیا میرا کام۔ختم ہو چکا تھا۔۔۔ سب کو دعوت کھلا کراچھے طریقے سے الوادع۔کیا۔۔کافی عرصے تک مجھ سے کچھ ملنے بھی آتی رہیں۔دیہات کی سوغاتیں بھی گفٹ میں لا دیتیں۔۔۔یہ انکا ٹریبیوٹ تھا ۔۔۔ کافی دن میں اداس سی رہی میری ان سے اٹیچ منٹ تو بن گئ تھی برحال ۔۔۔گھر بدلا علاقہ چھوڑا تو طے کیا اج جا کہ ان۔کو مل لیتی ہوں۔۔۔تو بھای کے ساتھ ایک شاگردہ کہ عیادت کو چل پڑی۔۔۔جیسےجیسے سب کو پتہ چلتا گیا دوڑی چلیں آیں اپنے اپنےکام چھوڑ کر۔۔۔کموں بھاگتی ہانپنتی ہوی آی لڑکھڑای اور میرے سامنے دھڑام سے آن گری ? ماسی نے اور میں نے مل کر اٹھایا ماسی نے دونوں ہاتھ سے لعنت دی بولی کموں اے انعام۔اییی اندھی ۔تھی گئ مس کو مریندی ھاویں ۔۔?میں نے کہا کموں تمھاری توترقی ہو گئ پہلے ایک ہاتھ سے لعنت ملتی تھی اب دو لعنتو ں سے ماسی تمکو نوازتی ہے?باتوں ہی۔باتوں میں پینو کا زکر چھیڑاﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﭘﻮﭼﮭﺎ ﺍﺱ ﮐﺎ ﮐﯿﺎ ﺑﻨﺎ۔۔ﻣﺎﺳﯽ ﺑﻮﻟﯽ ﺷﺎﺩﯼ ﮨﻮ ﮔﺊ ﺍﯾﺲ ﺩﯼ ﺳﺪﮬﺮ ﮔﺊ ﺍﮮ۔۔ﺍﮔﻼ ﺷﯿﺮ ﺩﺍ ﭘﺘﺮ ﮬﺎ۔۔۔ﺳﯿﺪﮬﺎ ﮐﺮﺩﯾﺎ ﺍﺱ ﻧﻮﮞ ۔۔۔ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﮈﺭ ﮐﮯ ﮐﮩﺎ ۔۔ﮐﯿﺎ ﻣﻄﻠﺐ ﻣﺎﺭﺗﺎ ﮨﮯ ﺍﺳﮑﻮ ۔۔ﻣﺎﺳﯽ ﻧﮯ ﻧﮯ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﺎ ﻧﺎ ﭘﺘﺮ ۔۔ﻣﯿﮟ ﻧﮯﮐﮩﺎ ﭘﮭﺮ ﮐﯿﺴﮯ ﺳﺪﮬﺎﺭﺍ۔۔ﺁﻧﭩﯽ ﻧﮯ ﭘﮩﻠﯽ ﺑﺎﺭ ﻓﻠﺴﻔﯿﺎﻧﮧ ﺟﻮﺍﺏ ﺩﯾﺎ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﮟ ﺍﻥ ﮐﯽ ﻗﺎﯾﻞ۔ﮨﻮﮔﺊ۔۔ﺑﻮﻟﯽﮞ۔۔ﭘﺘﺮ ﻋﻮﺭﺕ ﻧﻮﮞ ﯾﺎ ﻣﺎﺭ ﺑﺪﻝ ﺩﯾﻨﯽ ﮨﮯ ﯾﺎ ﭘﯿﺎﺭ۔۔۔ﭘﯿﻨﻮ ﮐﻮ ﭘﯿﺎﺭ ﺗﮯ ﺳﻠﻮﮎ ﻣﻞ ﮔﺌﮯ ﺍﻭﺭ ﮐﯽ ﭼﺎﮨﯿﺪﺍ ﺍﮮ۔ﺍﻭﮨﺪﺍ ﺑﻨﺪﮦ ﮨﯿﺮﺍ ﺍﮮ ﺑﮩﻮﮞ ﭘﯿﺎﺭ ﺗﮯ ﻋﺰﺕ ﺩﮮ ﮐﮧ ﺍﭘﻨﮍﮮ ﺭﻧﮓ ﺍﭺ ﺭﻧﮓ ﻟﯽ ﺍﯾﺲ۔۔ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺩﻝ ﮨﯽ ﺩﻝ ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺍﭼﮭﮯ ﻧﺼﯿﺐ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺩﻋﺎ ﮐﯽ ﺍﻭﺭ ﺳﺐ ﺳﮯ ﺍﺟﺎﺯﺕ ﭼﺎﮨﯽ۔۔۔۔ﺍﺏ ﺩﻭﺳﺘﻮ ﺁﭖ ﺳﮯ ﺑﮭﯽ ﺍﺟازت

     

    ٹیگز: کوئی نہیں

    

    تبصرہ کیجیے

    
    

    © 2017 ویب سائیٹ اور اس پر موجود سب تحریروں کے جملہ حقوق محفوظ ہیں۔بغیر اجازت کوئی تحریر یا اقتباس کہیں بھی شائع کرنا ممنوع ہے۔
    ان تحاریر کا کسی سیاست ، مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے. یہ سب ابنِ ریاض کے اپنے ذہن کی پیداوار ہیں۔
    لکھاری و کالم نگار ابن ِریاض -ڈیزائن | ایم جی

    سبسکرائب کریں

    ہر نئی پوسٹ کا ای میل کے ذریعے نوٹیفیکشن موصول کریں۔